لوگوں میں قرآن کریم حفظ کرنے کا شوق و ذوق بحمد اللہ تعالی روز بروز بڑھ رہاہے اور حفظ کے مدارس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ادارہ کےذمہ داران حضرات کےدل میں ابتداءسےہی یہ خواہش تھی کہ شہری بچوں کےلیےحفظِ قرآن کاایک معیاری ومنفردادارہ قائم کیا جائے جہاں بچوں کو بہترین اور آرام دہ ماحول میں حفظ ِقرآن مجید کی اعلی،مستند اور معیاری تعلیم مہیا کی جاسکے۔
الصفہ لتحفیظ القرآن الکریم اسی نیک آرزو کی تکمیل ہے،الحمدللہ ادارہ اپنے منفرد نظامِ تعلیم و تربیت،منتظمین کی جانفشانی اورامتیازی کارکردگی کی بناء پردن بدن ترقی کی جانب بڑھ رہاہے۔
مدرسہ ہذا میں صرف باصلاحیت طلبہ کوداخلہ دیا جاتا ہے ،جوطلبہ امتحانی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہیں وہ داخلہ کےمستحق ٹھہرتے ہیں،مقدار پر معیار کو ترجیح دی جاتی ہے۔مدرسہ میں بچوں کوقرآن کریم آسان اور مناسب طریقے سے یاد کرانے کے ساتھ ساتھ صحتِ لفظی اور صحیح مخارج کے ساتھ پڑھنے پر زور دیا جاتا ہے ۔ طالبعلم کا پارہ ختم کرنے پر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے،متعلقہ استاد طالبعلم کو نگران کے پاس بھیجتا ہے وہ پارہ سننے کے بعد اطمینان سمجھے تو سبق آگے پڑھانے کی اجازت دے دیتا ہے ورنہ پارہ اچھی طرح یاد نہ ہونے کی صورت میں مناسب کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔
اس شعبہ کے انتظام و انصرام پر اساتذہ ،نگران اور ناظم مقرر ہیں ۔ اساتذہ ِحفظ تذبذب کی کیفیت سے دور رہتے ہوئے یقین محکم اور عزم راسخ کی اہم خصوصیات لیے درس و تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،اس شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ حفظ کو مختلف اصول و ضوابط کا پابند بنایا گیا ہے۔