الحدیبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
الحدیبیہ ٹرسٹ صادق آباد ،علماء کرام و زعماءِ شہرکے باہمی تعاون سے سن 2015ءسے تعلیم،تحقیق اور رفاہِ عامہ میں مصروفِ عمل ہے۔
احیاء دین اور شعائر اسلام کی ترویج کی جدوجہدکے لیے ہرمسلمان کو فکرمنداورفعّال بنانا
دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرکے مسلمان بچوں کو پاکستان کا وفادار اور فعّال شہری بنانا
عام مسلمانوں کی دینی و تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مساجد کا انتظام و انصرام اور قیام
بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لیے مدارس اور مکاتب قائم کرنا
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی دینی رہنمائی کے لیے دارالافتاء ، تعلیمی و تربیتی نشستوں کا انعقاد
علم کی ترویج کے لیے کتب خانے اور لائبریری کا قیام
مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے کتب و پمفلٹ تیار کرنا
مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دین کے احیاء کے لیے نصاب سازی
قدرتی آفات و حادثات کی صورت میں متاثرین کی امداد
یتیموں اور بیواوں کی مالی معاونت
مساجد، اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و بحالی
ضرورت مندوں کے لیے مفت علاج معالجہ کی سہولیات
غریب طلباء کے لیے مفت تعلیم کا انتظام
2021-22 جائزہ رپورٹ
بحمدہ تعالیٰ الصفہ تحفیظ القرآن میں طلبہ کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے،دو مدرسین کا تقرر کیا گیا ہے۔
وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات میں 2022 تک شرکت کرنے والے حفاظ کی تعداد 38تھی،نتیجہ سو فیصد رہا۔
تقویٰ مسجد ،ہسپتال روڈ ، مسجد کی توسیع کے لیے خریدے گئے چار مرلہ پلاٹ کی رقم کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔مسجد و مدرسہ کا نقشہ بنوانے کا مرحلہ مکمل ہوگیاہے، تعمیر شروع کی جائے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ
اسلامی طریقہ تجارت تین روزہ تربیتی پروگرام “المصباح” کراچی کے تعاون سے بمقام غلہ منڈی جامع مسجد منعقد کیا گیا۔کراچی سے پانچ علماء تشریف لائے۔ اس پروگرام میں غلہ منڈی ، آٹو مارکیٹ ، موبائل مارکیٹ ،کے تاجروں کو بالخصوص مدعو کیا گیا تھا ،شرکاء کی تعداد 40 تا 50 تھی۔ ایک نشست خاص طور پر قصابوں کے لیے منعقد کی گئی ۔
مسجد ذوالنورین میں زرگروں کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
عازمین حج کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام جامع مسجد ذو النورین میں منعقد ہوا،شرکاء کی تعداد بشمول خواتین25
واٹس ایپ اسلامی پیغامات ،کل گروپس کی تعداد 3،شرکاء کی تعداد 850
النسک وقف قربانی کے پروگرام کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر 16 گائے و بیل کی قربانی کی گئی اور گوشت مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا ۔
الحدیبیہ سیکنڈری سکول برائے حفاظ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں حفظ قرآن سے فارغ ہو کر آنے والے طلبہ کو اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر قرآن مجید کی دہرائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسکول کے لیے اسٹیڈیم کے بالمقابل ایک عمارت میں آٹھویں کلاس میں داخلے جاری ہیں اور پڑھائی شروع ہو گئی ہے ۔
ترکیہ زلزلہ متاثرین کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے خطیر رقم بیت السلام ٹرسٹ کےذریعے مستحقین تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔
مدرسہ عربیہ صادق آباد ٹرسٹ کی جانب سے الحدیبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کو مدرسے کے اخراجات میں معاونت کی درخواست کی گئی تھی جس پر ٹرسٹ کی میٹنگ میں غور کیا گیا اور اس کی منظوری دے دی گئی۔ چنانچہ مدرسین کے مشاہرات کے لیے بالخصوص اور دیگر ضروریات کے لیے حسبِ گنجائش تعاون کیا جاتا رہےگا۔
تقویٰ مسجد سے ملحقہ مدرسہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا انتظام و انصرام الحدیبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے سنبھال لیا ہےاور اس ادارے کے جملہ انتظامات ٹرسٹ کے ماتحت ہوں گے البتہ تعلیمی امور بدستور ادارے کے ذمہ ہوں گے۔
خلاصہ
مجموعی طور پر اھداف کے حصول کا تناسب، ٪90 رہا۔والحمد للہ رب العلمین
ٹرسٹ کے زیرِ انتظام فی الحال چلنے والے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف
الحدیبیہ ٹرسٹ کےماتحت وفاق المدارس کے الحاق کے ساتھ الصفہ لتحفیظ القرآن قائم کیا گیا ہے جس میں معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ٹرسٹ کے ماتحت خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ امور خانہ داری ،سلائی کڑھائی،کھاناپکانے وغیرہ کی بنیادی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
اس شعبہ میں علمی اور دینی موضوعات پر کتابوں کی تالیف اور ترجمہ کا اہتمام کیا جاتاہے۔علماء کی ایک جماعت مختلف تحقیقی و تعلیمی کاموں میں مصروف عمل ہے۔درسی کتب کے علاوہ معاملات،معاشرت،اخلاق و عام دلچسپی کے موضوعات پر کتابیں ،رسائل اور بروشرز وغیرہ تیار کیے جاتے ہیں۔ بچوں کے نام رکھنے کے لیے حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے مبارک ناموں اور آداب و مسائل پر مشتمل دائرۃ المعارف(انسائیکلوپیڈیا) “خزینۃ الاسماء” کے نام سے چھپ کر آچکا ہے ۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے مختصر دینی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ،,جس میں روزانہ کی بنیاد پر دین کے بنیادی شعبہ جات یعنی عقائد،عبادات،معاملات ومعاشرت اور اخلاق کےعنوانات پر قرآنی آیات،مستند احادیث، شرعی مسائل وغیرہ کے ذریعے دینی رہنمائی کی جاتی ہے ۔
درج ذیل لنک کے ذریعے اس گروپ میں شامل ہوا جاسکتا ہے
گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BjsNRnaJETuGnqDBnXMZK9
گروپ 2:
https://chat.whatsapp.com/BhPWcEXvusH6hHMx6HREf
مختلف شعبہ ہائے زندگی مثلا تجارت،زراعت،صناعت اور ملازمت وغیرہ سے متعلق افراد کی دینی رہنمائی کے لیےٹرسٹ کے ماتحت خصوصی نشتوں کا انعقادکیا جاتا ہے ،جس میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر پریزنٹیشنز کی مدد سے ان شعبوں کی مروجہ صورت حال کے اعتبار سے مکمل رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس قسم کے کورس عام طور پر 10 تا 12 نشستوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور شرکاء کی تعداد اوسطاً 50 تا 60 ہوتی ہے اور شرکاء سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔کوورس مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جاتا ہے۔

ہر سال لاکھوں لوگ حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، ان عظیم عبادات کو ان کی روح کے ساتھ ادا کرنے کے لئے ٹرسٹ کے کے زیرِ اہتمام ہرسال تین روزہ حج تربیت کورس منعقدکیا جاتا ہے ، جس میں مناسکِ حج کی بصری تربیت ملٹی میڈیا پریزینٹیشن کیساتھ آسان انداز میں دی جاتی ہے ،حجاج کرام کوطہارت و نماز کے بنیادی مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں ۔ اس کورس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں صرف حج کے ظاہری اعمال کی تربیت نہیں دی جاتی بلکہ حج کا مقصد اور نیت درست کروانے کے ساتھ ساتھ حج کے فضائل کے ذریعے حج کا شوق اور ولولہ پیدا کیا جاتا ہے ،زیارتِ حرمین کے فضائل جب بصری تربیت گاہ میں ملٹی میڈیا اسکرین پر ظاہر کرکے بیان ہوتے ہیں تو سامعین میں حاضری کی تڑپ پیدا ہوتی ہے ۔کورس کے اختتام پر ضروری مسائل کا خلاصہ ، دعاؤں وغیرہ کے پمفلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔
عمرہ زائرین کے لئے تربیت کاانتظام جامع مسجد تقویٰ ہسپتال روڈ میں کیاگیا ہے ، جس کی پیشگی تاریخیں اس ویب سائٹ پر اور ٹرسٹ کے سوشل میڈیاپیجز پر دستیاب ہوں گی اور مستقبل میں یہ سلسلہ شہر ومضافات کی دیگر مساجد میں بھی انشاءاللہ شروع کردیاجائے گا ۔

اس عنوان کے تحت درج ذیل پروگرام ترتیب دے گئے ہیں :
ضرورت مند طلبہ و طالبات کے لیے وظائف:
دینی و عصری ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اس فنڈ کے ذریعہ وظائف جاری کیے جاتے ہیں ۔
بیواؤں و یتیموں کی کفالت:
ماہانہ بنیاد پر ایسے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری کیاجاچکاہ ہے،نیز غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں معاونت بھی حسبِ ضرورت کی جارہی ہے،الحدیبیہ ٹرسٹ معاشرے کےان پسے ہوئے طبقات کی منفعت کے لیے انہیں مدد و تعاون فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹرسٹ کا یہ شعبہ معاشرے کے خوشحال طبقے کے ساتھ مل کرمذکورہ متاثرہ و بدحالی میں مبتلا طبقے کو عزت واحترام کے ساتھ خوشحال زندگی گذارنے کے لیےکفالت و اعانت فراہم کرتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 2022 تا 2023 ماہانہ 10 گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
محتاجوں اور ضرورت مندوں کی خبر گیری :
قدرتی آفات و حادثات کی صورت میں امداد باہمی کا ایک مربوط نظام قائم کیاجاتاہے،جس میں ضرورتمندوں کی نشاندھی اور ان کی ضروریات کا جائزہ لے کرپورا کرنے کی ترتیب بنائی جاتی ہے ،اہل ثروت احباب کو اس سلسلے میں متوجہ کیاجاتاہے۔
الحدیبیہ ٹرسٹ کے ماتحت طلبہ واساتذہ اور دیگر عملہ کے لیے علاج معالجہ کا انتظام کیاگیاہے،ابتدائی طبی امداد کے علاوہ ضرورت پیش آنے پر مختلف ماہر ڈاکٹروں اور اطباء سے علاج کے لیے کلینک یاہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے ۔جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا انتظام بھی زیرِ غور ہے ، جس میں مروجہ ایلوپیتھی معالجین کے ساتھ ساتھ یونانی اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے ماہر اطباء کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولیات کا انتظام ہوگا۔اس سلسلے میں جگہ کے حصول کی کوششیں کی جارہی ہیں ، جلد ہی یہ سلسلہ شروع ہوجائے گا ، انشاء اللہ
2022-23 میں ھسپتال کے لیے زمین کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
الحدیبیہ ٹرسٹ کے تحت ہرسال عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے لیے ’’اجتماعی قربانی ‘‘ کا بہترین انتظام کیاجاتا ہے،تمام تر شرعی ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جیدعلماء کرام کی زیرنگرانی قربانی کا فریضہ سرانجام دیاجاتا ہے،اس اجتماعی قربانی میں اندرون اور بیرون شہر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور مرتب کردہ شرعی ہدایات کی روشنی میں گوشت کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے،نیز مستحقین میں بھی گوشت تقسیم کیاجاتاہے۔
Non Profit Organization
2025 کارگزاری: حج تربیتی پروگرام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
زیر اہتمام: الحدیبیہ ٹرسٹ صادق آباد
مقام: جامع مسجد ذوالنورین صادق آباد
مؤرخہ: اٹھارہ، انیس، بیس اپریل2025ء
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے عازمینِ حج و عمرہ کے لیے حسبِ روایت سہ روزہ تربیتی پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔جس میں مرد و خواتین سمیت تقریباً 120 عازمین نے شرکت کی۔
اس تربیتی پروگرام کا مقصد عازمینِ حج و عمرہ کو مناسکِ حج و عمرہ، سفر کے دینی و اخلاقی آداب، ضروری دعاؤں اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہی دینا تھا۔انتہائی سادہ، مؤثر اور عام فہم انداز میں احرام، تلبیہ، طواف، سعی، رمی، قربانی اور دیگر مناسکِ حج پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔تمام موضوعات کو مرحلہ وار جامع انداز میں پیش کیا گیا۔نیز شرکاء کو حج و عمرہ کے مختلف مراحل کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔ ہر نشست کے اختتام پر سوال و جواب کی مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔الحدیبیہ ٹرسٹ کی جانب سے تمام شرکاء کو تربیتی مواد اور دعاؤں کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں۔
یہ تین روزہ تربیتی پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل و توفیق سے نہایت کامیاب اور مفید رہا۔ شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا اور الحدیبیہ ٹرسٹ کی اس کاوش کو سراہا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام عازمینِ حج و عمرہ کو اپنے گھر کی باادب حاضری نصیب فرمائے، ان کا حج و عمرہ اپنے فضل و کرم سے قبول و مقبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ حَجَّهُمْ مَبْرُورًا، وَسَعْيَهُمْ مَشْكُوْرًا، وَذَنْبَهُمْ مَغْفُوْرًا، وَتِجَارَتَهُمْ لَنْ تَبُوْرَ۔